ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں 46عجائب گھروں میں سیلفی اسٹیک کے استعمال پر لگائی گئی پابندی

ملک میں 46عجائب گھروں میں سیلفی اسٹیک کے استعمال پر لگائی گئی پابندی

Tue, 01 Aug 2017 11:46:23    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اے ایس آئی نے سیاحوں میں نظم و ضبط کا احساس برقرار رکھنے کے لیے ملک کے 46عجائب گھروں کے اندر’’سیلفی اسٹک‘‘کے استعمال پر پابندی لگائی ہے۔ثقافت اور سیاحت وزیر مہیش شرما نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ آثار قدیمہ کی سائٹ میوزیم کے لیے فوٹوگرافی ؍فلمگ پالیسی کے مطابق ملک کے 46 سائٹ عجائب گھروں میں سیلفی چھڑی کے استعمال پر پابندی ہے۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ میوزیم احاطے اور گیلری میں تمام قسم کی فوٹو گرافی پرپابندی لگانے کی اے ایس آئی کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔


Share: